الائیڈ ہسپتال ایک ایسی جگہ جو کہ غربا اور امراء میں تقریبا یکساں پہچان رکھتی ہے الائیڈ ہسپتال کے ساتھ پنجاب میڈیکل کالج بھی ہے ان دونوں کا امتزاج بھی عجب کمال کا ہے اگر کبھی کوئی ان دونوں اداروں کے سنگم پر بیٹھ کر ذندگی کا جائزہ لے تو ذندگی کی دونوں آخری کنارے یکجا نظر آئے گے جہاں ایک طرف زندگی کو ہاتھ سے گنوانے والے لوگ آہوبقا کرتے نظر آتے ہے وہیں دوسرے ہاتھ اچھے مستقبل کی فراق و امید میں زندگی مسکراتی نظر آتی ہے
آج ویسے ہی اتفاقا کسی مریض کے بنا آنے کا اتفاق ہو اور وہ بھی میڈیکل کالج میں،کالج اور ہسپتال کا کے درمیانی سنگم پر کھڑے ہو کر دونوں جانب کے نظارے میں وہی فرق نظر آیا جو شاید دوبار عالم دنیا اور عالم برزخ کے سنگم پر نظر آئے گا
ویسے جس جگہ بیٹھ کر میں نے یہ سب نظارے دیکھے یہ جگہ زندگی کے ہر رخ کو ایک چار دیواری میں دیکھنے کے لیے آئیڈیل ہے اس جگہ سے انسان کی خوبصورتی کی انتہا سے لے کر بدصورتی کی انتہا تک اور انسان کی خدا صفات میں حصہ داری حاصل کرنے کی کوشش اور اس عالمگیر طاقت کے سامنے بےبسی کی انتہائی حد دیکھی جاسکتی ہیں

No comments:
Post a Comment